Home
»
Ary News
»
express
»
Geo News
» وزیراعظم نے دوران ملازمت انتقال کرجانیوالے سرکاری ملازمین کے امدادی پیکج بڑھانے کی منظوری دیدی
اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے دوران ملازمت انتقال کرنے والے سرکاری ملازمین کے خاندانوں کے لیے امدادی پیکج بڑھانے کی منظوری دے دی۔
سرکاری خبررساں ادارے کےمطابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے دوران ملازمت انتقال کرنے والے سرکاری ملازمین کے امدادی پیکج کو بڑھانے کی منظوری دی گئی ہے جس کے تحت گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کے لیے امدادی رقم بڑھا کر25 لاکھ کردی گئی ہے جبکہ گریڈ 17 کے ملازمین کیلئے امدادی پیکج کی رقم 40 لاکھ، گریڈ 18 اور 19 کے لیے 80 لاکھ اور گریڈ 20 یا اس سے اوپر کے ملازمین کے لیے 90 لاکھ روپے کی رقم مقرر کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ وزیراعظم نے سکیورٹی کے فرائض انجام دینے والے ملازمین کی دوران ملازمت اموات کی صورت میں ان کے پیکج میں بھی اضافہ کیا ہے جس کےتحت گریڈ ایک سے 16 کے ملازمین کے لئے 30 لاکھ، گریڈ 17 کے لئے 25 لاکھ روپے مقرر کیے گئے ہیں جبکہ گریڈ 18 اور 19 کے لئے 90 لاکھ اور گریڈ 20 یا اس سے اوپر کے ملازمین کے لئے ایک کروڑ روپے کی رقم منظوری کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ سرکاری ملازمین اور سکیورٹی اہلکاروں کی اموات کے بعد ان ملازمین کے اہل خانہ کو مرحوم کی عمر 60 سال پوری ہونے تک مکمل تنخواہ دیگر الاؤنس کے ساتھ ادا کی جائے گی جب کہ ان کی سالانہ ترقی اور حکومت کی طرف سے مختلف مواقع پر اعلان کردہ مراعات کی ادائیگی بھی جاری رہے گی۔
حکومت کی جانب سے ایسے سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو 5 سال یا مرحوم کی عمر ریٹائرمنٹ پر پہنچنے تک سرکاری مکان رکھنے کی اجازت ہوگی یا پھر حکومت ان کو کرائے کےمکان کے لیے رقم ادا کرے گی جبکہ مرحوم ملازمین کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے حصول تک تعلیمی اخراجات بھی فراہم کیے جائیں گے جن میں ٹیوشن فیس،کتابیں اور دیگر مواد کے علاوہ رہائشی الاؤنس بھی شامل ہیں۔ حکومت کی جانب سے پرانی پالیسی کے تحت پلاٹ یا اراضی دینے کے بدلے میں اہل خانہ کو نقدم رقم دی جائے گی اور اس مقصد کے لیے گریڈ ایک سے 8 تک کے ملازمین کے لیے 20 لاکھ ، گریڈ 9 سے 16 والوں کے لئے 50 لاکھ جبکہ گریڈ 17 کے ملازمین کے لئے 70 لاکھ روپے مقرر کیے گئے ہیں۔
About Author
The part time Blogger love to blog on various categories like Web Development, SEO Guide, Tips and Tricks, Android Stuff, etc including Linux Hacking Tricks and tips. A Blogger Template Designer; designed many popular themes.
Advertisement

Related Posts
- بھارتی بزنس مین نے اپنے 1200ملازمین کو مکان، کاریں اورہیرے ہی تحفے میں دے ڈالے21 Oct 20140
کمپنی نے جو ٹارگٹ رکھا تھا اسے حاصل کر لیا گیا اوریہ سب ملازمین کی محنت کی بدولت ہوا، ساؤجی دھول...Read more »
- Achor Imran Khan Badly Exposed PM Nawaz Sharif...10 Sep 20140
Achor Imran Khan Badly Exposed PM Nawaz Sharif... by zemtvRead more »
- کینیڈا کی پارلیمنٹ کی عمارت میں مسلح افراد کی فائرنگ سے فوجی زخمی، ایک حملہ آور ہلاک22 Oct 20140
کینیڈین پارلیمنٹ کی عمارت میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک فوجی زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا...Read more »
- مرنے کے بعد بھی زندگی ہے،سائنس نے بھی ثابت کردیا09 Sep 20140
Previous Next برلن (نیوز ڈیسک) موت کے بعد جی اٹھنا ہمارے ایمان کا حصہ ہے لیکن غیر ...Read more »
- model town and punjab asembli ka kantainer se mahsra,tsadim se 3 ahlkaar zakhmi07 Aug 20140
لاہور (دنیا نیوز)لاہور میں پولیس نے عوامی تحریک کے احتجاج سے نمٹنے کی حکمت عملی تیار کر لی اور پنج...Read more »
- فیس بک وڈیو شیئرنگ میں یو ٹیوب کے لیے خطرہ بن گئی22 Oct 20140
نیویارک: سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک وڈیو شیئرنگ کے معاملے میں یو ٹیوب کو بہت جلد شکست ...Read more »
- ہوشیار! ہیکرز نے 50 لاکھ کے قریب جی میل پاس ورڈز چوری کرلئے12 Sep 20140
(3) تبصرے صفحہ شیئر کریں صفحہ پرنٹ کریں دوستوں کو بھیجئے آئی ڈیز اور پاس ورڈز ہمارے سسٹم کی کمز...Read more »
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
nice post... check out my website for history articles...
ReplyDeletecricketdunya1.blogspot.com