toqeer toqeer Author
Title: کینیڈا کی پارلیمنٹ کی عمارت میں مسلح افراد کی فائرنگ سے فوجی زخمی، ایک حملہ آور ہلاک
Author: toqeer
Rating 5 of 5 Des:
کینیڈین پارلیمنٹ کی عمارت میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک فوجی زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فوٹواے ایف پی اوٹاوا:  کینیڈ...
کینیڈین پارلیمنٹ کی عمارت میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک فوجی زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فوٹواے ایف پی
اوٹاوا: کینیڈا کی پارلیمنٹ کی عمارت میں گھس کر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک فوجی زخمی ہوگیا جب کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی ماراگیا۔
مقامی میڈیا  کے مطابق  مسلح افراد نے  پارلیمنٹ کی عمارت میں گھس کر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں   ایک فوجی زخمی ہوگیا جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا تاہم خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے کہ اس کے مزید ساتھی عمارت میں موجود ہوسکتے ہیں، فائرنگ کے بعد پارلیمنٹ کی عمارت کے دروازے کو فوری طور پر بند کردیا گیا جب کہ عمارت میں پولیس کا دیگر مسلح افراد کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
دوسری جانب کینیڈین وزیر کا کہنا تھا  کہ فائرنگ کے واقعے کے  بعد وزیر اعظم اسٹیفن ہارپرکو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کرکے ان کا آفس بند کردیا گیا اور ریسکیواہلکاروں نے زخمی فوجی اہلکارکو  اسپتال منتقل کردیا ہے۔

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top