toqeer toqeer Author
Title: فیس بک وڈیو شیئرنگ میں یو ٹیوب کے لیے خطرہ بن گئی
Author: toqeer
Rating 5 of 5 Des:
نیویارک:  سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک وڈیو شیئرنگ کے معاملے میں یو ٹیوب کو بہت جلد شکست دینے میں کامیاب ہو جائے گی۔ فیس بک کے 20ہز...

نیویارک: سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک وڈیو شیئرنگ کے معاملے میں یو ٹیوب کو بہت جلد شکست دینے میں کامیاب ہو جائے گی۔
فیس بک کے 20ہزار صفحات اور ایک سال کے دوران کی گئی 2لاکھ کے قریب پوسٹس کا جائزہ لینے کے بعد محققین کا کہنا ہے کہ سماجی رابطے کی یہ ویب سائٹ وڈیوز کو دیکھے جانے کے لحاظ سے یو ٹیوب کے لیے حقیقی خطرہ بن چکی ہے۔ لوگ براہ راست رابطے کے لیے وڈیوز کو فیس بک پر اپ لوڈ کر دیتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ یو ٹیوب کے مقابلے میں فیس بک کا ٹریفک بڑھ رہا ہے۔ محققین کے مطابق یہ یو ٹیوب کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ہے جو اس مارکیٹ میں اپنے بڑے حصے سے محروم ہو سکتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اس کا ایک مطلب یہ بھی ہے کہ لوگ یو ٹیوب پر جانے کے بجائے فیس بک پر ہی اپنی مطلوبہ وڈیو دیکھ سکیں گے۔ تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ مارکیٹنگ کمپنیاں فیس بک کو زیادہ موثر رابطے کے لیے استعمال کر رہی ہیں اور ایسے شواہد نظر نہیں آتے کہ اس میں کمی آنے کا امکان ہے۔

About Author

Advertisement

Post a Comment

 
Top