Entertainment Magazine...
بالی وڈ نگری کے ’موسٹ فیورٹ‘ کنوارے کہلائے جانے والے سلمان خان کو اپنی شادی کی فکر ہو نہ ہو ، ان کے چاہنے والوں کو ضرور ہے اور اسی لئے سلمان کی ہر ہیروئن کو وہ اس امید سے دیکھتے ہیں کہ شاید اسے ہی سلو بھیا اپنی دلہنیا بنا ڈالیں۔۔ لیکن اب تک ایسا ہو نہیں پایا اور کروڑوں روپے کا یہ سوال اپنی جگہ اب بھی قائم ہے کہ ’کون بنے گی سلمان کی دلہن۔‘
سلمان کے پرستاروں کے ذوق و شوق کو دیکھتے ہوئے شادی کے لئے جوڑے چننے والی ویب سائٹ ’شادی ڈاٹ کام‘ نے ایک سروے کا اہتمام کیا جس میں پوچھا گیا کہ سلمان خان کے لئے کون سی ہیروئن آئیڈئل جیون ساتھی ثابت ہوسکتی ہے؟
کیا آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ پبلک نے کس کے حق میں سب سے زیادہ ووٹ دیئے۔۔۔جی بالکل صحیح! وہ کوئی اور نہیں بلکہ بیوٹی کوئین ’کترینہ کیف‘ ہیں جنہیں لوگ سلمان کے ساتھ سب سے زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں اور ان کی نظر وہی ان کے لئے آئیڈیاجیون ساتھی ثابت ہوسکتی ہیں۔
سروے میں 21 ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا جن میں سے 69.84فیصد کا جواب تھا کہ 47 سالہ دل والے سلمان خان اٹھائیس سالہ کترینہ کیف کو ہی اپنا جیون ساتھی چنیں۔
’انڈیا ٹو ڈے‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق سب سے دلچسپ بات جو سروے میں سامنے آئی وہ یہ تھی کہ 62فیصد مردوں کے خیال میں دبنگ خان کو شادی ہی نہیں کرنا چاہئے جبکہ 60.37فیصد خواتین کے مطابق سلما ن کو اب اپنا گھر بسا لینا چاہئے۔
ساوٴتھ میں رہنے والے فینز کا خیال ہے کہ دبنگ خان کی ہیروئن کے طور پر سوناکشی سنہا سب سے اچھی ہیں جبکہ نارتھ والوں کا کہنا ہے کہ سلمان کی جوڑی تو بس آسن کے ساتھ ہی اچھی لگتی ہے۔
شادی ڈاٹ کام کے سی ای او گورو رکشٹ کاکہنا ہے کہ ’عام آدمی زندگی میں کبھی نہ کبھی اپنے آپ کو کسی بھی سیلیبرٹی کے روپ میں دیکھنے لگتا ہے۔ سروے کرانے کا مقصد یہ جاننا تھا کہ جیون ساتھی کے انتخاب میں عام لوگوں کی چوائس پر کسی بھی مشہور آدمی کا لائف اسٹائل اور پسند ناپسند کس حد تک اثر ڈالتا ہے‘ ۔

Post a Comment